ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا،بھارت کے بغیر بھی کروائینگے، رمیز راجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا،بھارت کے بغیر بھی کروائینگے، رمیز راجہ
ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا،بھارت کے بغیر بھی کروائینگے، رمیز راجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ والے ٹیسٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔اگلے سیزن ڈراپ ان پچز تیار ہو جائینگی جبکہ ایشیا کپ بھارت کے بغیر بھی کروائینگے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا بکس کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے،اگلے سیزن میں اچھی پچز بنیں گی جبکہ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے دورے میں بھی یہی پچز ملیں گی۔

رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلے کا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔

پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا،ایشیا کپ بھارت کے بغیر بھی کروائینگے۔

Related Posts