راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے 95 چوکے (86 چوکے اور 9 چھکے) لگائے، جو اس نے پاکستان کے خلاف کسی ٹیسٹ اننگز میں مارے ہیں۔ زاہد محمود نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق 657 ایشیائی برصغیر میں انگلینڈ کا سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور ہے، اس سے پہلے اس نے اس سے زیادہ رنز کبھی نہیں بنائے تھے۔

اس کے علاوہ، انگلینڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھارت کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، کیونکہ اب وہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ، انگلینڈ کے 657 رنز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف اب تک کا 5 واں سب سے بڑا ٹیسٹکا اسکور ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 790/3، نیوزی لینڈ نے 690، ہندوستان نے 675/5، نیوزی لینڈ نے 659/6 اور انگلینڈ نے 657 رنز بنائے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں میزبان سائیڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن دوسرے دن کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم نے ایک بار پھر جارحانہ آغاز کیا۔

اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد بھی ہیری بروک نے جارحانہ اننگز کھیلی، زاہد محمود کے اوور میں 27 رنز بنا کر وہ 150 رنز تک پہنچ گئے۔

نسیم شاہ نے بین اسٹوکس اور ہیری بروک کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں لیکن یہ کافی نہیں تھا کیونکہ ٹیلنڈرز نے پورے اسٹیڈیم میں باؤنڈری لگاناشروع کردیں، بالآخر انگلینڈ کی ٹیم 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک ہی دن میں 500 رنز بنانے کا 112 سال پرانا ریکارڈ سمیت کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، شاہین اور شاداب کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا گیا، پاکستانی اوپنر عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے اچھی شراکت داری قائم کی اور اب تک پاکستان کے 100رنز مکمل ہوچکے ہیں اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے۔

Related Posts