مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری
مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 11ہزار سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی نادرن بائی کی زینت بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈی آنے والے جانوروں کی مارشیلنگ ایریا سے انٹری ہورہی ہے،قربانی کے جانوروں کا طبی معائنہ بھی کیا جارہاہے

مارشینلگ ایریا میں قائم کیمپ میں طبی معائنے کے لیے وٹنری ڈاکٹرز بھی موجود ہیں، جو جانوروں کا معائنہ کررہے ہیں۔

کیٹل منڈی نادرن بائی پاس کے 2 راستے محفوظ ترین قراردیدیئے گئے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 65 پوائنٹس کی مندی

ویسٹ زون پولیس حکام نے ایم ڈی کٹ نادرن بائی پاس، گوھر ولاز کا دورہ کرکے سکیورٹی عمل کا بغورجائزہ لیا، شہری افغان کیمپ اورانڈس کٹ سے گزرے بغیر مویشی منڈی بلا خوف و خطر آسکیں گے دیگر راستوں پر سیکورٹی الرٹ رہے گی۔

Related Posts