تھرپارکر، سیلابی صورتحال میں سانپ باہر نکل آئے، 9افراد شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھرپارکر، سیلابی صورتحال میں سانپ باہر نکل آئے، 9افراد شدید زخمی
تھرپارکر، سیلابی صورتحال میں سانپ باہر نکل آئے، 9افراد شدید زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:تھرپارکرمیں سانپوں کے کاٹنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو اور ڈاہلی کے مختلف علاقوں میں 9 افراد کو سانپوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے تعلقہ اسپتال چھاچھرو لایا گیا ہے۔ورثا نے بتایاکہ سانپ کاٹنے کی اچھی کمپنی کی ویکسین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو حیدرآباد سمیت دیگر اسپتالوں کی طرف ریفر کردیا جاتا ہے۔

ورثا نے کہاکہ ایک ایک مریض کو دس سے بارہ انجکشن لگتے ہیں مگر پھر بھی کوئی طبیعت میں بہتری نہیں آتی۔ خیال رہے کہ سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیلابی صورتحال میں حشرات الارض سمیت سانپ بھی کثیر تعداد میں نکل آئے۔

بارشوں کے بعد سندھ بھر میں شہریوں کو سانپ کاٹنے لگے جبکہ طبی مراکز میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین بھی میسر نہیں۔اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بتایاکہ گزشتہ 5 روز کے دوران 22 افراد کو سانپ نے کاٹا، جناح اسپتال میں ساکرو سے 2،ٹھٹھہ سے 10،دادو اور گڈانی سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہواہے۔

مزید پڑھیں:تھرپارکر میں خودکشی کی شرح میں اضافہ

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی 4 افراد کو سانپ نے کاٹا جوکہ جناح میں داخل ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 10 افراد کو ٹھٹھہ میں سانپ نے کاٹا جس میں سے ایک کو جناح بھیجا گیا۔ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کہاکہ ویکسین سندھ بھر میں موجود ہیں البتہ مریضوں کو کراچی بھیجنے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔

Related Posts