طالبان پنجاب میں پھرسرگرم، تاجروں سے بھتہ طلبی، جان سے مارنے کی دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

taliban in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب میں طالبان دہشت گردوں نے دوبارہ لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیا، پنجاب کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ارسال، جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

لاہور کے تھانہ ستوکتلہ کے علاقے اسٹاف کالونی کے رہائشی میاں فیصل نے ایم ایم نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں لاہور چیمبر آف کامرس سبزی وپھل اسٹینڈنگ کمیٹی کا صدر ہوں اور تاجر رہنما ہوں ۔

میں اپنے دوست منصور بٹ کے ہمراہ گھر کے اندر لان میں بیٹھا چائے پی رہا تھا کہ باہر دروازے کی گھنٹی بجی اور موٹر سائیکل کی آواز آئی، میں دروازہ کھولنے کے لئے اٹھا تو اندر صحن کی جانب سے کسی چیز کو گرتے دیکھا میں نے دروازہ کھولا تو موٹر سائیکل سوار جا چکے تھے۔

اندر گرنے والی چیز بھتہ مافیا کی طرف سے سے بھتہ مانگنے کی پرچی تھی جس کے اندر بندوق کی گولی رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، پرچی میں تحریر لکھی ہے کہ 20 ملین روپے ہمارا حق ہے ،ہماری مجلسِ شوریٰ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تم سالانہ بہت منافع کماتے ہو اس منافع میں ہمارا حصہ بھی بنتا ہے۔

ہمیں ہمارا حصہ چاہیے ،20 ملین پاکستانی روپے ہمیں جلد از جلد ادا کرو ،ہم طاقت رکھتے ہیں کہ تم سے یہ پیسے وصول کر کے تمہاری گردن مارنا ہمارا فرض ہے، مجھے سے دو کروڑ تاوان مانگا گیا ہے اور نہ دینے کی صورت مجھ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

طالبان کی طرف سے یہ پرچی میرے دوست کے گھر بھیجوائی گئی ہے ،میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ کی اپیل کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے شر انگیز عناصر کا فوری طور پر قلع قمع کیا جائے اور مجھے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:سرکاری افسر بن کربھتہ خوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

پولیس نے نامعلوم طالبان کے خلاف زیر دفعہ 384 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرچی پھینکنے والوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے جلد ہی ملزمان گرفتار کر لیں گے ،اس طرح نیٹ ورک مقامی افراد کی ملی بھگت سے اکثر افغانستان سے آپریٹ ہوتے ہیں ہم دن رات ایک کر کے اس گروہ کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Taliban active in Punjab again

Related Posts