سرکاری افسر بن کربھتہ خوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری افسر بن کربھتہ خوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی درخواستِ ضمانت مسترد
سرکاری افسر بن کربھتہ خوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سرکاری افسر بن کر بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جڑواں شہروں میں سرکاری افسران اور صحافیوں کے روپ میں جرائم میں ملوث بھتہ خوروں کے سرغنہ عمران مانی کی درخواست خارج کر دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مدعی مقدمہ کا  بیان ریکارڈ کر لیا۔ بھتہ خور گینگ میں ملک ندیم، قاسم منیر اور عمران مانی شامل ہیں۔ 

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر چھاپے مارنا شروع کر دیے جبکہ ملزمان تاحال روپوش ہیں۔ انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے سپیشل جج شوکت کمال ڈار نے گرجا روڈ پر واقع پٹرول ڈیزل ایجینسی کے مالک راجہ اکرام الحق سے دھوکا دہی کے کیس میں عمران مانی کی ضمانت خارج کی۔

معزز جج نے ملزم کے محمکہ اینٹی کرپشن، اوگرا اور میڈیا کے نمائندے بن کر بھتہ طلب کرنے کے کیس میں جڑواں شہروں کے بدنام زمانہ بھتہ خور عمران مانی کی ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو جعلساز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

راجہ اکرام الحق کی جانب سے کیس کی پیروی ایڈووکیٹ چوھدری عمر اسد نے کی جنہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران مانی نے اپنے تین ساتھیوں سمیت خود کو سرکاری اہلکار و میڈیا نمائندے ظاہر کر کے بھتہ طلب کیا۔عمران مانی اپنے گینگ سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

ملزم عمران مانی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا مؤکل بے گناہ ہے جس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کورٹ سے کیس خارج کیا جانا چاہئے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو ضمانت دی جائے۔ معزز جج شوکت کمال ڈار نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور گرفتاری کا حکم دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: خنزیرکاگوشت سپلائی کرنے والا پکڑا گیا،عوام کی لاتوں اورگھونسوں سے تواضع

Related Posts