تاجی کھوکھر کے بعد بیٹے کاپاک فضائیہ کا ریٹائرملازم تشدد، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taji khokhar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :تاجی کھوکھر کے بعد اس کا بیٹافرخ کھوکھر راولپنڈی میں دہشت پھیلانے لگا، غیر قانونے جرگے کے نام پر شہریوں پر دھونس جمانا شروع کردی، پاک فضائیہ کا ریٹائرملازم بھی تشدد کا نشانہ بن گیا۔

راولپنڈی کا ایئرپورٹ کی حدود جھٹھ ہتھیال روات کے رہائشی افتخار احمد کیانی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد گھر پر ہی ہوتا ہوں، گزشتہ روز شام نماز مغرب کے بعد مجھے میرے بیٹے محمد عمر نے کال کی ۔ اس وقت میں فیض آباد میں تھا محمد عمر نے بتایا کہ تاجی کھوکھر مرحوم کے ڈیرے سے بشارت نامی شخص نے کال کی تھی کہ تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر سے بات کرائی تو فرخ کھوکھرنے میرے بیٹے محمد عمر سے کہا کہ آپ نے میرے ڈیرے پر انا ہے ۔

بشارت نامی شخص نے کہا کہ گجرخان والوں کے ساتھ آپ کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں جرگہ کرنا ہے میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ ہم جرگے میں نہیں جاتے لیکن میرے بیٹے محمد عمر نے ضد کی کہ ہم جرگے میں جائیں گے تو میں نے کہا کہ تم فضائیہ اسٹاپ پر آ جاؤ ۔

میرا بیٹا عمر اپنی کرولا گرنیڈی کار پر آگیا، میرے بیٹے عمر کے پاس اے کے 56 رائفل تھی، میں نے اسے منع کیا کہ جرگہ میں اسلحہ لے کر نہیں جاتے تاہم اس نے ضد کی ، جب ہم ڈیرے پر پہنچے تو بشارت نے ہمیں کہا کہ دوسرا فریق چلا گیا ہے جس پر اس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو بشارت اورمشتاق بھٹی نام کے اشخاص دیگر فرخ کھوکھر اور بیس پچیس دیگر لوگوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا ۔

یہ دیکھ کر میرے بیٹے محمد عمر نے اپنی رائفل سے ایک ہوائی فائر کیا تو آگے سے ڈیرے کے اندر موجود دیگر اسلحہ برداروں نے فائرنگ شروع کر دی اورکرولا گاڑی کے ٹائر میں فائر لگے ،رائفلز کے بٹ مجھے اور میرے بیٹے کو مارے جس سے میں اور میرا بیٹا عمر زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:میٹرک کے طالب علم پر پولیس اہلکار کا تشدد، موٹر سائیکل ضبط، ورثاء کا احتجاج

فرخ کھوکھر اور اس کے آدمیوں نے ہم سے رائفل، ہمارے اے ٹی ایم کارڈزاور موبائل فون چھین لئے ،مجھے اور میرے بیٹے محمد عمر کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں ۔فرخ کھوکھر کے ایما پر مجھے اور میرے بیٹے کو مارا گیا،اس گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے آئے ۔

پولیس نے افتخار احمد کیانی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فرخ کھوکھر اور اس کے گینگ کے دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن تاحال ملزمان کی گرفتاری نہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیں گے، چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تا حال ملزمان فرار ہیں ہماری ٹیم میں ان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Related Posts