سرکاری اسپتال کا خاکروب لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں خاکروب کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

واقعے کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں اسپتال کے ایک خاکروب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسپتال میں خاکروب محمد افضال چار ماہ سے انہیں ہراساں کر رہا ہے، میرے پاس سے گزرتے ہوئے غلط طریقے سے چھوتا اور دھمکیاں دیتا ہے جبکہ ملزم نے کسی کو بتانے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں ماں نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مراد پور کی حدود میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

مقتولہ پہلے سے شادی شدہ تھی، پسند کی شادی کیلئے گھر سے جانے کے بعد اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے اہل خانہ عدالت میں اس کے جھوٹے بیان پر مشتعل تھے، جس کے نتیجے میں ماں نے غصے میں اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔

Related Posts