قاری کی جنسی زیادتی سے طالبہ حاملہ ہوگئی، اسقاط حمل نے راز کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاری کی جنسی زیادتی سے طالبہ حاملہ ہوگئی، اسقاط حمل نے راز کھول دیا
قاری کی جنسی زیادتی سے طالبہ حاملہ ہوگئی، اسقاط حمل نے راز کھول دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کا معاملہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری شاہ نواز گزشتہ 6 ماہ سے طالبہ سے زیادتی کررہا تھا، جس سے متاثرہ بچی حاملہ ہو گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے روز قاری شاہ نواز نے مدرسے کی ٹیچر عشرت کی مدد سے 16 اگست کو لڑکی کا مقامی کلینک سے اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ تاہم جب کم سن بچی کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تو قاری شاہ نواز اور ٹیچر عشرت نے فوری طور پر بچی کے لواحقین کو فون کر کے اطلاع دی کہ آپ کی بچی کی طبیعت خراب ہے اس کو آ کر لے جائیں۔

ذرائع کے مطابق جب بچی کی والدہ مدرسہ میں اپنی بیٹی کو لینے آئی تو بچی نے چیخیں مارنا شروع کر دی اور اونچی اونچی آواز میں رونا شروع کر دیا اور اپنی والدہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔   بچی چھ سال سے قاری کے پاس پڑتی تھی جب کہ گزشتہ چھ ماہ سے قاری بچی کے ساتھ مدرسے کے باہر مختلف جگہوں پر زنا کرتا رہا تھا۔

بچی کی والدہ نے فوری طور پر تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی تھی۔ مقدمہ درج ہوگیا، میڈیکل کی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے، جبکہ مقامی اسپتال کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو چکی ہے، تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے جو کہ لاہور سے آئندہ چند دنوں میں آجائے گی۔

ایم ایم نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے قاری شاہ نواز کا کہنا تھا کہ میرا بھی میڈیکل کرایا جائے، میرا بھی ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔ مدرسے میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں چھپ کر زنا کیا جا سکتا ہو، میں نے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے اور شامل تفتیش ہوں۔ میں نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے میں مکمل طور پر مطمئن ہوں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب میڈیکل اسپیشلسٹ کا کہنا ہے کہ جب اسقاط حمل ہو جائے تو اس کے بعد میڈیکل ٹیسٹ یا ڈی این اے ٹیسٹ میں کوئی بھی چیز مثبت نہیں آتی، کیونکہ ابارشن کے 48 گھنٹے کے بعد بھی زنا ہونا ثابت نہیں کیا جا سکتا، تاہم متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے میری بچی کی زندگی تباہ ہوچکی ہے، آئندہ کسی کی بچی کی زندگی برباد نہ ہو اور قاری کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی نژاد معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں

Related Posts