کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند، سیکورٹی ہائی الرٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند، سیکورٹی ہائی الرٹ
کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند، سیکورٹی ہائی الرٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مذہبی جماعتوں کی اپیل پر آج کراچی میں مکمل پہیہ جام ہڑتال، شہر قائد میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ بھی غائب، سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

کالعدم تحریک لبیک کے خلاف مبینہ آپریشن کیخلاف گزشتہ رات مفتی منیب الرحمان کی اپیل پر آج ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مذہبی جماعتوں کی کال پر تاجر تنظیموں کی جانب سے بھی رات گئے کاروبار بند رکھنے کے اعلان کے بعد آج شہر میں تجارتی مراکز بند ہیں اور صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں نے بھی آج چھٹی دیدی ہے۔

مزید پڑھیں: مفتی منیب الرحمان نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

شہر میں ہڑتال اور کشیدگی کے باعث ٹرانسپورٹرز نے بھی جزوی طور پر ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے بیشتر علاقوں میں ٹرانسپورٹ بند کردی ہے اور حالات بگڑنے کے خدشات کی وجہ سے شہر قائد میں گزشتہ رات سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

کراچی میں گلشن حدید، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، لانڈھی اور دیگر چند مقامات پر کشیدگی کا خدشہ ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری کے ساتھ سڑکوں اوراہم مقامات پر موجود ہیں۔

مذہبی جماعتوں کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی سفارتخانوں اور اہم سرکاری تنصیبات کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

Related Posts