مفتی منیب الرحمان نے کل ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع
مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مفتی منیب الرحمان نے کل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ تاجربرداری کل اپنا کاروبار بند رکھیں۔

منیب الرحمان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں،مظاہرین سے گزارش ہے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاہور میں کربلا برپا کی گئی، ریاستی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم انتہائی دکھ اور اضطراب سے دوچار ہے،ہم اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺکی آواز اٹھانے والوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا ہے،زخمی اور شہدا مساجد میں پڑے ہیں،اسپتالوں کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح تو کوئی سخت دل دشمن ہی کرسکتا ہے،جیسا امریکا نے گوانتا نوموبے میں کیا،پی ٹی آئی نے خود 126 دن کا دھرنا دیا، سپریم کورٹ کی توہین اور پی ٹی وی پر حملہ کیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ جو لوگ ملک کی تذلیل کریں اور پاکستان کے عقیدے اور نظریے کی توہین کریں انہیں ریاستی پشت پناہی دی جاتی ہے، جو ناموس رسالت ﷺ کے لئے احتجاج کرے انکے لئے پاکستان مذبح خانہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی حکومت نے توہین رسالتﷺ کی مرتکب کو ملک سے باہر بھیجا، آج عمران خان فرانس کا ہیرو بنا ہوا ہے، اسے شرم آنا چاہے، جس ایجنڈے کے لئے انہیں اقتدار میں لایا گیا آج وہ چہرے بھی بے نقاب ہوگئے۔

Related Posts