اسٹاک مارکیٹ میں 157.21 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 157.21 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 157.21 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، غیر یقینی صورتحال کے باعث 157.21 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42190.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 0.37 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 22 لاکھ 38 ہزار 426 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہوگئی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 68 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts