سری لنکا میں کورونا قابو میں آگیا، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال، کرکٹ ٹریننگ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sri Lanka's cricket team resume outdoor training after virus halt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو : سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کورونا وائرس کے باعث ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد کل سے آؤٹ ڈور ٹریننگ دوبارہ شروع کرے گی۔

اتوار کو سری لنکا کرکٹ بورڈنے بتایا کہ 13 رکنی دستہ دارالحکومت کولمبو کے ایک ہوٹل میں پیر سے فٹنس سیشن سے 12 روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لے گا۔

گورننگ باڈی نے مزید کہا کہ گراؤنڈ ٹریننگ منگل سے شروع ہوگی،کھلاڑیوں اور کوچوں اور معاونین کی چار رکنی ٹیم سیشن میں شامل ہوگی۔

کیمپ میں حصہ لینے والے اراکین کو ذاتی معاملات میں شرکت کے لئے ہوٹل کے احاطے یا پریکٹس کے مقام سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سری لنکا میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث مارچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز معطل کردی گئی تھی تاہم اب ملک میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

سری لنکا میں 27 جنوری کو کورونا وائرس کاپہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے 1620 افراد میں وائرس کی تصدیق اور 10 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

مزید پڑھیں: غلط تاثر دیاگیا کہ میں نے پیسہ کمانے کیلئے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی، وہاب ریاض

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں شامل بہت سے کھلاڑیوں کے لئے ہوم ٹریننگ کانظام متعارف کرادیا تھا اور کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کیساتھ رابطے میں ہیں اور فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کھلاڑیوں کی مدد کررہے ہیں۔

Related Posts