غلط تاثر دیاگیا کہ میں نے پیسہ کمانے کیلئے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی، وہاب ریاض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلط تاثر دیاگیا کہ میں نے پیسہ کمانے کیلئے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی، وباب ریاض
غلط تاثر دیاگیا کہ میں نے پیسہ کمانے کیلئے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی، وباب ریاض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ا ن کے لیے سنٹر ل کنٹریکٹ نہیں،ملک کے لیے کھیلنا ترجیح ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ غلط تاثر دیاگیا کہ ہم نے پیسہ کمانے کیلئے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر نے گزشتہ برس ریڈ بال کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔محمد عامر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس کے بعد وہاب ریاض کے بارے میں بھی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں اور پھر ایسا ہی ہوا اور وہاب ریاض نے ریٹائر منٹ کا اعلان تو نہ کیا لیکن ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

فاسٹ بالرمحمد عامر کے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد میں سنٹر ل کنریکٹ میں ایک درجے تنزلی کر دی گئی جبکہ وہاب ریاض نے ریٹائر منٹ کا اعلان نہیں کیا اس لیے وہ سنٹر ل کنٹریکٹ کی بی کٹگری میں ہی رہے اور تنزلی کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2020۔21 کیلئے سنٹر ل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے سے قبل ہی یہ خبریں سامنے آ گئی تھیں کہ دونوں فاسٹ بولرز کو سنٹر ل کنٹریکٹ نہیں ملے گا اور ایسا ہی ہوا اور جب اعلان ہوا تو فاسٹ بولرز کا فہرست میں نام ہی شامل نہیں تھا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے بارے میں ایک غلط تاثر قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم نے لیگز سے پیسہ کمانے کے لیے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے، ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ پاکستان ٹیم کے لیے خود کو دستیاب کیا اور لیگز کے معاہدے چھوڑے، ہمارے فیصلوں کو عزت دینی چاہیے، غلط تاثر قائم نہیں کرنا چاہیے۔وہاب ریاض نے کہا کہ میں تو 2017 سے پاکستان یسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بھی نہیں تھا، بمشکل ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہوا تھا۔

Related Posts