سری لنکن ٹیم کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی، آسمان پر بادلوں کے باعث پریکٹس مؤخر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکن ٹیم کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی، آسمان پر بادلوں کے باعث پریکٹس مؤخر
سری لنکن ٹیم کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی، آسمان پر بادلوں کے باعث پریکٹس مؤخر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مہمان ٹیم  پریکٹس سیشن کے لیے راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے جہاں آسمان پر بادلوں کے باعث بارش کا امکان ہے جس کے باعث مہمانوں کو پریکٹس مؤخر کرنی پڑی۔

پاکستان کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کے لیے آئی ہوئی مہمان سری لنکن ٹیم اسٹیڈیم میں بادلوں کی روانگی کے انتظار میں ہے، تاہم آخری اطلاعات کے مطابق بادل آسمان پر موجود ہیں اور بارش ہونے کی صورت میں پریکٹس ملتوی بھی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے وفاقی دارالحکومت  پہنچی جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر گزشتہ روز پاکستانی حکام کی طرف سے سیکورٹی کے قابلِ اطمینان انتظامات کیے گئے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دنیائے کرکٹ سے کم و بیش 10سال تک دور رہنے والے بیٹسمین فواد عالم اور باؤلر عثمان شنواری کو سری لنکا کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

رواں ماہ 11 سے 23 تاریخ تک جاری رہنے والی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے سیکورٹی پلان کے مطابق مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر 4500 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر استقبال

Related Posts