پاکستان میں 10 سال بعد واپسی: سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے وفاقی دارالحکومت  پہنچ چکی ہے جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر سیکورٹی کے قابلِ اطمینان انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دنیائے کرکٹ سے کم و بیش 10سال تک دور رہنے والے بیٹسمین فواد عالم اور باؤلر عثمان شنواری کو سری لنکا کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

رواں ماہ 11 سے 23 تاریخ تک جاری رہنے والی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے سیکورٹی پلان کے مطابق مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر 4500 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ عالمی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ کی 17 تاریخ سے شروع ہو رہا ہے جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر انتظام انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جنوری 2020ء سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا جس میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ 17 جنوری سے شروع ہوگا

Related Posts