صادق آباد میں طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صادق آباد میں اسپرے کیلئے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جاں بحق
صادق آباد میں اسپرے کیلئے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے شہر صادق آباد میں اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ٹڈی دل حملوں سے بچاؤ کے لیے وفاق  سے پنجاب حکومت کی مدد کے لیے  آنے والا طیارہ صادق آباد کے چک 215 میں گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے اڑان بھرنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے علاقے باندھی میں گرا جس سے 1 پائلٹ اور پلانٹ پروٹیکشن انجینئر جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں، تاہم جاں بحق ہونے والوں کو نہ بچایا جاسکا، ملک بھر میں فصلوں کا نقصان کرنے والی ٹڈی دل سے بچانے آنے والے دونوں افراد طیارہ حادثے کے باعث چل بسے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی کی تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔ ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے آنے والوں کی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک سانحہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تربیت لینے والے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں5 روز قبل  اسکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان دونوں شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

Related Posts