سینٹ جوزف کانوونٹ اسکول میں خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی پروگرام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Special program for eunuchs at St. Joseph's Convent School

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سینٹ جوزف کانوونٹ اسکول کے ہال میں سسٹرر وحی کی زیرِ نگرانی دخترانِ صلیب کی سسٹرز اور ایسوسی ایٹس کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لئے کرسمس کے حوالے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان کرسمس کی خوشیاں انسانیت کے سنگ تھا ۔

اس پروگرام میں فادر ایرک رسانی، فرانسسکن فرائیرز کے طلبہ،ایگزیکٹیو سیکریٹری کاریتاس پاکستان کراچی منشا نور ، دختران صلیب کی سسٹرز اور ایسوسی ایٹس نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:کرسمس کا تاریخی پس منظر، پاکستان میں تیاریاں اور پیغام

فادر ایرک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم انسانیت کو پیار نہیں کرتے تب تک ہم خدا سے پیار سے نہیں کر سکتے۔ فادر ایرک نے پیار،سننا،دوسروں کو عزت دینااوردوسروں کی تضحیک سے متعلق بات کی۔

ایسوسی ایٹس کی جانب مختلف گیمز کروائی گئیں اور جیتنے والوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔ تمام خواجہ سراؤں نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا اور اس پروگرام کے خوبصورت انعقاد پر تمام شرکا اور خاص طور دخترانِ صلیب کی جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

سسٹر ر وحی کی جانب سے تمام خواجہ سراؤں کو تحائف پیش کیے گئے اور اظہار تشکر میں سسٹر روحی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت کرسمس کی خوشیاں خواجہ سراؤں کی ساتھ شیئرکیں اور مزید کہا کہ خدا نے تمام لوگوں کو برابر پیدا کیا ہے اور ایکدوسرے کو پیار اور عزت دے کر ہم انسانیت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ آخر میں تمام شرکا کے لئے کھانے انتظام بھی کیا گیا۔

Related Posts