کاروبارمراکز میں ایس او پیز پر عملدرآمد ہی کورونا سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، صادق محمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown imposed in 61 areas of Lahore to counter COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نکائی کے سی ای او صادق محمدنے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لوگوں کو سماجی فاصلے کی ترغیب دی جائے بصورت دیگر کورونا تباہی مچا کر رکھ دے گا، فرض نمازوں میں سماجی فاصلے کے ساتھ جمعتہ المبارک کے کم ازکم دو اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد نے کورونا وائرس کے مہلک مرض کی موجودگی میں عوام الناس کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاروباری و تجارتی مراکز ہوں یا مساجد کہیں بھی ایس اوپیز پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا جس سے یہ وبا پھیلنے سے زیادہ خدشات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت شدید بحرانوں سے دوچار ہے لہٰذا حکومت کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگوں کے درمیان سماجی فاصلہ ہی اس مہلک وبا سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ مساجد میں نماز کے دوران سماجی فاصلے پر سختی سے عمل دآمد کروایا جائے تاکہ لوگ بلا رکاوٹ باجماعت نماز کی ادائیگی کا شرف حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 78 اموات، کیسز 66ہزار457 تک پہنچ گئے

صادق محمدنے یہ تجویز بھی دی کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر کم از کم 2اجتماعات منعقد کیے جائیں تاکہ عوام کی زندگیوں کو کورونا کے خطرات سے بچایا جاسکے جبکہ کاروباری وتجارتی مراکز میں بھی ایس اوپیز پر عمل درآمدکے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو یقینی بنایاجائے کیونکہ اب ہمیں کورونا کی موجودگی میں ہی اپنے کاروباروصنعتوں کو چلانا ہے۔

Related Posts