پاکستان میں کورونا سے مزید 78 اموات، کیسز 66ہزار457 تک پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 136 deaths by coronavirus, 4944 cases in a day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں ناول کورونا وائرس سے مزید 78 اموات کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1395ہوگئی ہے اور کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 66ہزار457 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں 2ہزار429 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 78اموات کے بعد مجموعی اموات 1395 ہوگئی ہیں۔

اب تک سندھ میں کورونا وائرس کے 26ہزار113 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 24ہزار104 ، خیبرپختونخوا میں 9ہزار67 ، بلوچستان میں 4ہزار87 ، اسلام آباد میں 2ہزار192 ، گلگت بلتستان میں 660 اور آزادکشمیر میں 234 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کے پی میں کورونا وائرس سے 445 افراد ، پنجاب میں 439 ، سندھ میں 427 ، بلوچستان میں 46 ، اسلام آباد میں 23 اور گلگت بلتستان میں 9 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 5لاکھ 32ہزار37 ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں  جبکہ ملک میں 66 ہزار 457 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اورمتعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts