سندھ میں آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم مئی تک بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز بند یکم مئی تک بند کرنے اور میٹرک کیلئے حاضری 50 فیصد کرنیکا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل کے بعد مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

اسکولوں میں نویں،دسویں اور کالجز میں کلاسز50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت محمود

واضح رہے کہ اس سے پہلے سندھ میں صرف کورونا متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کئے گئے تھے تاہم اس کیسز میں اضافے کی وجہ سے سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد متاثر ہوئے۔وائرس کا شکار 16 ہزار 243 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Related Posts