سندھ حکومت نے کورونا کے ٹیسٹس پر صوبوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کورونا کے ٹیسٹس پر صوبوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے
سندھ حکومت نے کورونا کے ٹیسٹس پر صوبوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیلئے وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ جاری ہے جس کے دوران سندھ حکومت نے ٹیسٹس کے مسابقتی اعدادو شمار جاری کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 4 صوبوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کے اعدادوشمار جاری کر رہے ہیں جن کی بنیاد فی ملین رکھی گئی ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے 17 اپریل تک کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس میں یہ بات شامل کرنا ضروری ہے کہ سندھ حکومت 90 فیصد ٹیسٹس کو خود اسپورٹ کرنے کیلئے مالی امداد جاری کرتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار کہتے ہیں کہ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار، پنجاب کی 11 کروڑ 12 ہزار، خیبر پختونخواہ کی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار جبکہ بلوچستان کی 1 کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے  سندھ میں 21 ہزار 272، پنجاب میں 40 ہزار 894، خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 311 جبکہ بلوچستان میں 4 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگر ٹیسٹس کی تعداد کو آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو فی دس لاکھ افراد سندھ میں 444، پنجاب میں 372، کے پی کے میں 150 جبکہ بلوچستان میں 390 کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیے گئے۔

اعدادو شمار کے مطابق اگر ٹیسٹس کی یومیہ مقدار (فی دس لاکھ کے حساب سے) دیکھی جائے تو سندھ میں 12، پنجاب میں 10، خیبر پختونخواہ میں  4 جبکہ بلوچستان میں 10ٹیسٹ بنتے ہیں جس کے مطابق سندھ حکومت ٹیسٹس کے لحاظ سے ہر صوبے سے زیادہ متحرک نظر آتی ہے۔ 

Related Posts