کورونا وائرس :سندھ حکومت کا 20 لاکھ راشن بیگ غریب عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt decides to distribute 20 million ration bags among poor people

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غریب افرادکو راشن گھروں پر بھیجنا چاہتے ہیں، پہلے مرحلے میں ایک مہینے کے راشن بیگ لوگوں کےگھروں پر پہنچایا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ 20 لاکھ راشن بیگ غریب عوام میں بھیج دیے جائیں ۔

راشن بیگز میں چاول، آٹا، تین اقسام کی دالیں، گھی، چینی، چائے کی پتی، خشک دودھ، مصالہ شامل ہونگے، اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری شروع کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر کو دس ہزار بستروں کا اسپتال بنانےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

ابتدائی طور پر ایکسپو سینٹر کے ایک ہال سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے بتدریج بڑھاتے جائیں گے، کور کمانڈر کراچی کی راشن بیگس تقسیم اور راشن بیگ میں کیا مقدار ہونی چاہئے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہو گئی۔صوبائی حکومت کی تصدیق

اس سنگین صورتحال میں ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کرینگے، جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک آرمی سندھ حکومت کے ساتھ ایکسپو میں اسپتال اور آئیسولیشن سینٹر قائم کرنے میں بھی مدد کرے گی، کورکمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دیگی ۔

سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کرینگے جس میں کمشنر کراچی بھی شامل ہونگے، کورپس کمانڈر کراچی کی طرف سے برگیڈیئر سمیع اور انکی ٹیم کو کمیٹٰ میں شامل کیا گیا ہے جو اسپتال سمیت مختلف امور میں سندھ حکومت کی معاونت کرے گی۔

Related Posts