سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہو گئی۔صوبائی حکومت کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہو گئی۔صوبائی حکومت کی تصدیق
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہو گئی۔صوبائی حکومت کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ  سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہو گئی ہے۔ یہ تصدیق ایک اہم اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ٹاسک فورس کا 21 واں اجلاس ہوا  جس میں میں صوبائی وزراء ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، میئر کراچی، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ، پی ایم ڈی اے کے ڈی جی، کور 5، رینجرز، ڈبلیو ایچ او ، ایف آئی ، سی اے اے  اور  ائیر پورٹ کے نمائندے شریک ہوئے۔ 

اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز 181 ہو گئے ہیں۔ ان کیسز میں 38 کراچی اور 143 سکھر کے ہیں۔ سندھ میں 573 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 535 منفی اور 38 مثبت آئے ہیں۔سکھر اور تفتان سے آئے زائرین کے 290 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 147 منفی اور 143 مثبت  آئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کُل 1874 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔نجی اسپتالوں سے 702 مشتبہ افراد بتائے گئے جن کے ٹیسٹ کیے گئے۔جناح ٹرمینل پر 42 فلائٹس شیڈولڈ تھیں ان میں سے 16 منسوخ ہوگئیں۔ نئے آنے والے مسافر میں 3 مشتبہ تھے جن کا میڈیکل معائنہ  جاری ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے انڈس اسپتال کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی  ٹیسٹنگ گنجائش 800 تک بڑھائیں۔انڈس اسپتال کے ڈاکٹر باری نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ ہفتے کے اندر گنجائش بڑھائی جائے گی۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر طرح کی مدد کرنے کے لیے حاضر ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سکھر میں تفتان کے لوگ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تفتان سے آنے والی بسوں کو جراثیم سے پاک کر کے واپس بھیجیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اُن کے فیصلوں کی تائید کررہے ہیں۔

ترجمان  وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق سکھر سے کورونا وائرس کے مزید  8 نمونے مثبت آئے۔سکھر کے کل 303 نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ان کیسز میں 151 مثبت اور 151 منفی آئے  جبکہ ایک نتیجہ آنا ابھی باقی ہے جبکہ 60 ہزار 660 لوگ سعودی عرب سے آئے ہیں۔

دورانِ اجلاس  وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ان کو پیغام بھیجنا شروع کردیں کہ وہ گھر میں رہیں۔جن میں علامات ظاہر ہوں اُن کو ٹیسٹ کرنا شروع کردیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ان آنے والے لوگوں کو موبائل فون سے آئیسولیشن میں رکھنے کا پیغام بھیجنا شروع کردیا گیا۔

سفر کرنے والے افراد کی تعداد بڑھنے پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ  ہمیں ٹیسٹنگ کی سہولیات جلد بڑھانی ہوں گی۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ایران سے 44 زائرین غیر قانونی طورپر تربت آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر شہداد کوٹ کو ہدایت دی کہ اُن کو لے کر سکھر بھیجیں۔

دکانوں پر پابندی کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ الیکٹرانک مارکیٹ اور کچھ اور تاجروں نے حکومت کے اقدامات کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ پولیس نے 150 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ریسٹورنٹس بند کروانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ریسٹورنٹ پر ڈائننگ یعنی کھانا کھلانے پر پابندی عائد کی ہے۔ آرڈر پر لے جانے کی بالکل اجازت ہے۔ان کو ریسٹورنٹس کھولنے دیں، باقی مالز بند ہیں تو ریسٹورنٹس وہیں بند رکھیں۔

Related Posts