سندھ حکومت کی کراچی میں 9،10 محرم کوموبائل سروس بندرکھنے کی سفارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی کراچی میں 9،10 محرم کوموبائل سروس بندرکھنے کی تجویز
کراچی :سندھ حکومت نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے 9اور10 محرم کے دوران کراچی میں موبائل سروس بندرکھنے کی سفارش کی ہے ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے 9اور10 محرم الحرام کے دوران کراچی میں موبائل سروس بندرکھنے کی سفارش کردی ۔

سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کےپیش نظرچند مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کرتےہوئےکہاگیا ہے کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل سروس معطل رکھی جائے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو سفارش سے آگاہ کرتے ہوئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کےلئے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے 9،8 اور 10 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں، اس سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔  جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ سی سی ٹی وی اور فضائی نگرانی کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرینگ کی جائے گی۔

شہر بھر میں پولیس کے 10 ہزار اہلکار جبکہ رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کیئے جائیں گے، ایس ایس یو،آر آر ایف اور اسپیشل برانچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ مرکزی جلوس کے اطراف بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔

اسی طرح امام بارگاہوں پر مورچوں کی تعمیر، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر پھیلانے،متنازع تقاریراور وال چاکنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔

Related Posts