سندھ حکومت صوبے میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Maulvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور مشیر برائے ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مہنگائی میں اضافہ تشویشناک ہے، سندھ حکومت صوبے میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوںکو قانون کے کٹہرے میںلایا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنیوالے سیاسی عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

محمود مولوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے کراچی کے عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے،دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑکر رکھ دی ہے،قیمتوں میں یک دم اضافے سے عوام شدید اذیت سے دوچار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ منڈی میں سبزیاں انتہائی کم داموں پر دستیاب ہیں لیکن شہر میں کئی گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت قابل تشویش ہے، مرغی کی قیمت میں بھی مصنوعی اضافہ کیا جارہا ہے، رمضان کی آمد سے قبل کراچی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سندھ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے صارفین پر بجلی گرا دی،89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

کمشنر کراچی شہر میں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور گراں فروشوں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی عمل میں لا کر دودھ و گوشت کی قیمتوں کو حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ملک میں معاشی بہتری کی کام کررہا ہے، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھی کام کررہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے کراچی کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پرائس لسٹوں پر عمل کرائے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

Related Posts