کیا سدھو موسے والا کے گانے ’وار‘ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا گانا ’وار‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا گانا ’وار‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا جو رواں سال 29 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

حال ہی میں آنجہانی گلوکار کا نیا گانا ’وار‘ ریلیز ہوا جو کہ ریلیز کے فوراََ بعد ہی مقبول ہوگیا اور اُسے اب تک یوٹیوب پر 14 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

وار

آنجہانی گلوکار کے گانے ’وار‘ میں ایک مشہور سکھ کمانڈر ہری سنگھ نلوا کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ جس نے ایک بار افغانستان میں دشمن قوتوں پر قابو پایاتھا اور 1800 کی دہائی میں اُسے سب سے زیادہ خطرناک سکھ جنگجو کی حیثیت حاصل تھی۔

پابندی کا مطالبہ

مسلمانوں اور خصوصاََ پاکستانیوں کی جانب سے یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ اس گانے میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی توہین کی گئی ہے، اسی لئے پاکستانیوں کی جانب سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر گانے پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متنازعہ اشعار

گانے کے کن اشعار پر مسلمان مشتعل ہیں:

“افگنہ دے مانا وچ ایدا دَر سگا، افگنہ نہ سلواراں پاونیا”

شورو کر دتیاں سی، کے آسی اورتاں لگا گیں”

“اوہدے برچھے مہرے دِگدے، کی محمد تے کی خان اے

ویری فٹ پاٹ پچھے سٹ دا جدوں ماردا اک نشانے‘‘

لفظ محمد

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم کمیونٹی نے نئے ریلیز ہونے والے گانے میں محمد کے نام کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے، جس کے بعد پاکستانی بلاگرز نے اس گانے کا تصور سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

بلاگرزکے مطابق، آنجہانی ریپر کے گانے نے حضرت محمد کو بدنام نہیں کیا بلکہ دوست خان محمد کا حوالہ دیا جس نے ہری سنگھ نلوا کے قلعے پر حملہ کیا تھا۔

گلوکار کے والد کا موقف

تنازعہ کے فوراً بعدسدھو موسے والاکے والد بلکور سنگھ نے وضاحت کی کہ لفظ ‘محمد، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

تنازعات کے باوجود، سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کی جانب سے سدھو موسے والا کی حمایت کی جارہی ہے اور اُن کی اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ مرحوم گلوکار نے ہمیشہ دوسرے مذاہب کا احترام کیا ہے، اس لئے وہ کبھی بھی کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے جذبات کوٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔

Related Posts