مدرز ڈے پر شوبز ستاروں کا دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدرز ڈے پر شوبز ستاروں کا دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر
مدرز ڈے پر شوبز ستاروں کا دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر شوبز ستاروں نے دُنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں شوبز ستارے، سیاسی اور سماجی شخصیات نے ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنی والدہ یا اپنے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرکے تمام ماؤں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ماں سے محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔حمزہ شہباز

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکارہ کرینا کپور نے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کی بہن اور سابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے ان سے محبت کا اظہار کیا۔ 

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ کرینا کپور نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی۔ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

معروف اداکارہ عریبہ حبیب نے بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ہستی ہیں جو میری تخلیق کا باعث بنی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی اپنی والدہ اور بچی کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کا کوئی رشتہ ماں کے برابر نہیں ہوسکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neha Dhupia (@nehadhupia)

پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اس خوبصورت رشتے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےخلیل جبران کا قول شیئر کیا کہ خواتین نے میری آنکھوں کی کھڑکیاں اور روح کے دروازے کھول دئیے۔

مشہورومعروف دانشور خلیل جبران کا کہنا ہے کہ اگر عورت ماں، بہن یا دوست نہ ہوتی تو میں ان لوگوں کے درمیان سونے پر مجبور ہوتا جو خراٹے لے کر دنیا بھر میں سکون تلاش کرتے پھرتے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلمی ناقد اور بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان نے بھی والدہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں! میں آپ کو یاد کرتا ہوں۔ 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینئر بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سال کا ہر دن ماں کا عالمی دن ہے، لیکن یہ دلاری کی ایک طویل ویڈیو ہے۔ ہر موضوع پر ان سے بات ہوئی۔ لطف اٹھائیں۔ 

جواں سال پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ آج میں دنیا کی تمام ماؤں کو چھٹی کے دن کی مبارکباد دیتی ہون۔ آپ ہمیشہ سب سے زیادہ خوبصورت، طاقتور اور قابلِ احترام رہیں گی۔

سائرہ یوسف نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہک آپ نے اپنے بچوں کی فرشتوں کی طرح حفاظت کی جس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ امید ہے کہ مستقبل میں آپ کا ہر دن پر مسرت گزرے۔ 

https://twitter.com/Sairayousuf_/status/1523176530528014336

Related Posts