ماں جیسی ہستی سے محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔حمزہ شہباز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماں جیسی ہستی سے محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔حمزہ شہباز
ماں جیسی ہستی سے محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماں جیسی ہستی سے محبت کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا، ماں سراپا محبت اور اللہ کی انمول نعمت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ماں سے اظہارِ محبت کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماں سے محبت کا ایک دن نہیں ہوسکتا، اس کیلئے زندگی کا ہر لمحہ اور سال کے 365 دن بھی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 دُنیا بھر میں ماں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے ساڑھے تین سال بعد قطر میں اپنی والدہ سے ملاقات کی۔ ہر ماں عظیم ہوتی ہے، میں تمام ماؤں اور وطن کیلئے جان کی قربانی دینے والے ہر شہید کی ماں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ہر ماں کی صحت اور سلامتی کیلئے دُعا گو ہوں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماؤں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ 

 انسان کی پیدائش سے قبل 9 ماہ تک ایک ماں اسے اپنے بطن میں پالتی اور اپنے خون سے سینچتی ہے۔ پھر جب وہ جنم لیتا اور آنکھ کھولتا ہے تو سب سے پہلے جس ہستی پر اس کی نظر پڑتی ہے وہ ماں ہوتی ہے۔

ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بے حد قدیم ہے جس کے تانے بانے یونانی تہذیب سے جا ملتے ہیں۔ یونانی لوگ گربیا دیوی کے اعزاز میں ماں کا دن  مناتے تھے پھر 16ویں صدی میں ایسٹر سے 40روز قبل بھی یہ دن منایا جاتا تھا۔

Related Posts