کراچی پولیس پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام، ایس ایچ او سکھن معطلی کے بعد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام، ایس ایچ او سکھن معطلی کے بعد گرفتار
کراچی پولیس پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام، ایس ایچ او سکھن معطلی کے بعد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا سنگین الزام لگایا گیا ہے، ایس ایچ او سکھن کو معطل کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری کی مدعیت میں ایس ایچ او سکھن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پر الزام ہے کہ انہوں نے زمینوں پر قبضوں میں ملوث ملزمان کی مینہ طور پر سرپرستی کی۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ امام بخش ڈومکی نے بھینس کالونی روڈ نمبر 12 پر میری جائیداد پر قبضہ کیا جس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا جہاں سے مجھے اسٹے آرڈر مل گیا۔ اس کے باوجود قبضہ مافیا امام بخش نے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھیں۔

مدعی مقدمہ کے ماطبق واقعے کی اطلاع ایس ایچ او سکھن تھانہ کو دی گئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت اور اعلیی افسر کی ہدایت پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، 1 ملزم گرفتار

Related Posts