الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائے۔شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائے۔شبلی فراز
الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائے۔شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سینیٹ انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کی آج اعلان کردہ رائے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آئینی رائے تاریخی ہے، الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانا چاہئے۔

شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بظاہر سپریم کورٹ کی رائے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کی دفعہ 226 کے تحت خفیہ رائے شماری سے ہوں گے تاہم عدالتِ عظمیٰ نے نشاندہی یہ بھی کی کہ الیکشن کی شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اعلان کردہ رائے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ خفیہ بیلٹ دائمی نہیں جبکہ وقت کے تقاضے اور زمینی حقائق الگ الگ ہیں۔ وفاقی حکومت نے آئین کی تشریح طلب کرکے ایک اچھا فیصلہ کیا۔ تحریکِ انصاف حکومت شفافیت سے بھرپور بدعنوانی سے پاک معاشرے کا فلسفہ رکھتی ہے۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایک نظریہ یہ ہے کہ پاکستان کو اسی طرح چلایا جائے جیسا کہ یہ چل رہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ سے پیسے اور ضمیر کی خریدوفروخت کی سیاست میں ملوث رہیں۔ خواہش ہے کہ منتخب نمائندے پیسے کی بجائے اہلیت کی بنیاد پر آگے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کا تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

Related Posts