نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند، اتوارکوروانہ ہوجائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz shehbaz
نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند ، اتوارکوروانہ ہوجائیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے اور اہل خانہ کی جانب سے قائل کرنے پر علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند ہوگئے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔

خاندان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے پاکستان میں موجود تمام علاج استعمال کرنے اور بیرون ملک جانے کو ہی آخری آپشن بتانے کے بعد نواز شریف آخرکار لندن جانے پر رضامند ہوئے ہیں۔

شریف فیملی کی جانب سے لندن میں 2 ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا اور ہارلے اسٹریٹ کلینک میں پیر کے لیے اپائنٹمنٹ لیا گیا ہے، نوازشریف کا نام کا نام 48 گھنٹے میں ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کاسابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق نواز شریف بیرون ملک جانے کے لیے رضامند نہیں تھے لیکن سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ اور شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کی تجاویز اور اہل خانہ کی درخواست کے بعد آخر وہ راضی ہوئے۔

ایک اور ذرائع کے مطابق والد کی تیمار داری کے لئے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کیلئے پاسپورٹ کی واپسی اور نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا تاہم فوری طور پر نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف سارے انتظامات دیکھیں گے اور تیمار داری کے لئے نواز شریف کے نواسے جنید صفدر ساتھ ہوں گے۔

Related Posts