حکومت کاسابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
حکومت کاسابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنےکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،وزارت داخلہ کونوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنےکاحکم دے دیا گیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےشہبازشریف کی جانب سےدرخواست جمع کرائی گئی تھی ، درخواست بیماری اور ملک سے باہرعلاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے ، نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔

حکومت نے وزارت داخلہ کودرخواست پر فوری عمل درآمد کا حکم دے دیا ، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا، کابینہ سے منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہو گئے تھے، جاتی امرا میں نواز شریف کے علاج کے لیے طبی سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہے اور انہیں دنیا میں جہاں بھی ممکن ہو علاج کے لیے جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: دنیا میں جہاں نواز شریف کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے، مریم نواز

Related Posts