شرجیل میمن نے عید کے بعد سندھ میں ٹرانسپورٹ کے کونسے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sharjeel Memon announces new transport projects after Eid
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے عید الفطر کے بعد کراچی سمیت سندھ میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں شرجیل میمن نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ عید کی تعطیلات کے فوراً بعد سندھ میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے شروع کرنے جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد شروع کیا جائے گا۔

وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عید کے بعد کراچی کے عوام کے لیے اورنج لائن بی آر ٹی اور گرین لائن بی آر ٹی کے درمیان مفت شٹل سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے شرجیل میمن نے ایک اور بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہاتھا کہ “ہم عید کے بعد بی آر ٹی یلو لائن کا سنگ بنیاد شروع کرنے جا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں کورنگی میں جام صادق پل کو منصوبے کے حصے کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے بہت جلد مزید 500 بسوں کی خریداری کا بھی عندیہ دیا جو کہ پیپلز بس سروس کے بیڑے کا حصہ بن جائیں گی۔

Related Posts