پروجیکٹ اورنگی میں رضوان خان کی جگہ شارق الیاس کو پی ڈی بنانے سے کرپشن شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان فارغ، شارق الیاس نئے پی ڈی تعینات
کے ایم سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان فارغ، شارق الیاس نئے پی ڈی تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان کو  عہدے  سے فارغ کرکے ان کی جگہ شارق کو نیا پی ڈی تعینات کیا گیا جس کے بعد کرپشن کی نئی داستان شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پروجیکٹ اورنگی ٹاون میں عرصہ دراز سے تعینات افسران نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سیاسی تعیناتیوں کے باعث یہاں من مانیاں عروج پر ہیں۔ موجودہ پی ڈی شارق الیاس بدنام زمانہ پی ڈی لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ بھی تعینات رہے ہیں۔

شارق الیاس کے دور میں لائنز ایریا کی قیمتی اراضی ٹھکانے لگائی گئی ،ان پر کئی بار کرپشن کا الزام لگا تاہم نئے پی ڈی نذرانے پیش کر کے اپنا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں، سابق میئر کراچی وسیم اختر نے بعض قیمتی اراضی اور رفاعی مقاصد کے پلاٹ اپنے من پسند اور قریبی رشتہ داروں میں بند بانٹ کا منصوبہ بنالیا تھا۔ 

سابق میئر کراچی کے منصوبے میں اس وقت کے پی ڈی محمد رضوان خان رکاوٹ بن گئے اور انہوں نے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی مخالفت کی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے وسیم اختر نے شاطر اور کرپشن کی داستانیں رقم کرنے والے شارق الیاس کا انتخاب کیا اور ان کو غیر قانونی طریقہ سے پی ڈی اورنگی ٹاون بنوادیا۔

نئے پی ڈی شارق الیاس کے ذریعے کئی رشتہ داروں اور من پسند لینڈ مافیا کو نواز دیا گیا ، قیمتی اراضی ٹھانے لگائی گئی،ذرایع کے مطابق اس بد ترین کرپشن کے لیے دستاویزات پر سابق پی ڈی محمد رضوان خان کے جعلی دستخط بھی کیے گئے۔شارق الیاس اس سے قبل بھی کافی عرصہ پی ڈی اورنگی ٹاون رہ چکے ہیں۔

پی ڈی شارق الیاس  کے دور میں اورنگی کی بڑی بڑی اراضی لینڈ مافیا سے قبضہ کرائی گئیں جبکہ کئی غیر قانونی سوسائٹیز کا قیام شارق الیاس کے سابقہ دور میں انجام پایا ، ان غیر قانونی سوسائٹیز پر سیاسی جماعتوں کی چھتری تلے پلاٹوں پر قبضے اور ان کی غیر قانونی فروخت کی گئی۔

غیر قانونی افعال کے خلاف جب سابق پی ڈی اورنگی رضوان خان نے ایکش لیا تو ان کے خلاف اورنگی کے افسران اور مافیا ایک ہو گئے اور متعدد بار جان لیوا حملے بھی کیے گئے ، میئر کراچی کے ناجائز اور غیر قانونی زبانی احکامات ماننے سے پی ڈی رضوان خان نے انکار کردیا تو انہیں غیر قانونی طور پر ہٹا دیا گیا،

اب شارق الیاس کو اورنگی کے پلاٹوں کی بند بانٹ کے لیے دوبارہ لایا گیا ہے ۔شارق الیاس کو پرانی ٹیم دوبارہ مل گئی ہے جس نے اپنے 20 سال پرانے غیر قانونی کارنامے سابق پی ڈی رضوان خان پر تھوپنے کی بھونڈی سازشیں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں لینڈ کنٹرول کے حوالے سے 3 پروجیکٹ بنائے گئے تھے جن میں لائنز ایریا ری ڈیولیپمنٹ پروجیکٹ اور سرجانی ٹاون پروجیکٹ ادارہ ترقیات کراچی کے ماتحت ہیں جبکہ پروجیکٹ اورنگی ٹاون بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت ہے۔

ہر پروجیکٹ میں بد ترین کرپشن اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اس کے قیام کے بعد سے جاری ہے تاہم اس میں گزشتہ 25 سال سے کھلی کرپشن کا راج ہے ۔جس پراجیکٹ ڈائریکٹر یا افسر نے اپنے پروجیکٹ میں بہتری کی کوشش کی یا تو اسے ہٹا دیا گیا یا ہراساں کر کے عہدہ چھوڑنے یا کرپشن پر مجبور کردیا جاتا ہے۔

ٹاؤن پراجیکٹس میں گزشتہ 15 تا 30 سال سے تعینات افسران نے مافیا کا روپ دھار لیا ہے۔ برسوں سے تعینات افسران اور موجودہ پی ڈی شارق الیاس جو اس سے قبل بھی یہاں کافی عرصہ پی ڈی رہے اور لائنز ایریا کی اراضی ٹھانے لگانے کا بھی ان پر الزام ہے اور دوبارہ تقرری کے بعد مزید جوش و خروش سے سرگرم ہو گئے ہیں۔ 

اور نگی ٹاون میں سرکاری اورنجی اداروں کی رہائشی،تجارتی ، فلاحی، رفاعی، کھیل میدان، پارکس ، گرین بیلٹس، نالے ،قبرستان، اورنگی کاٹیج انڈسٹری، گلشن بہار، گلشن ضیاء ،بس ٹرمنیل ،جرمن اسکول ، عبدالحق ٹاون، جعلی ہاؤسنگ سوسائیٹز اور دیگر اراضی پر چائنا کٹنگ کی گئی ہے۔

غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف جس پراجیکٹ ڈائریکٹر نےایکشن لیا اور لینڈ مافیا کی جان سے مارنے کی دھمکیوں اور جان لیوا حملوں کا سامنا کیا اسے کے ایم سی کے محکمہ ایچ آر ایم میں بیٹھے بد ترین کرپٹ اور جعلی سینئر ڈائریکٹر کے ذریعے ایک جعلی حکم نامہ جاری کروا کر سابق میئر کراچی کی فرمائش پر ہٹا دیا گیا اور کرپشن کی غرض سے شارق الیاس کو پی ڈی اورنگی ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کے ایم سی کی ساکھ بحال کرائیں گے، جاوید رحیم

Related Posts