ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کے ایم سی کی ساکھ بحال کرائیں گے، جاوید رحیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Administrator Laiq Ahmed will restore KMC's reputation: Javed Rahim

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی نے لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کراچی کا صدر دفتر پر استقبال کیا، ملازمین نے لئیق احمد کی تعیناتی کو ادارے کیلئے نیک شگون قرار دیدیا۔

کے آئی آر سی کے سربراہ جاوید رحیم نے لئیق احمد کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد ادارے کی ساکھ بحال کرائیں گے اور تمام افسران کو اہم ذمہ داریاں دے کر اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔

محمد شاہد، ڈاکٹر محمد فاروق، منصور قاضی، واثق فریدی، محمد رضوان خان، روشن الطاف، جاوید ارشاد نے بھی انکو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر جاوید رحیم نے کہا کہ لئیق احمد کی سربراہی میں کے ایم سی کو ترقی کی طرف لیکر جائیں گے، ہم انکے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

افسران کی ان سے امیدیں وابستہ ہیں وہ بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ محمد شاہد نے کہا کہ کے ایم سی کراچی کا چہرہ ہے،اسکی ترقی کے لئے انکی ٹیم کا حصہ ہیں۔ امید ہے افسران کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔

ڈاکٹر محمد فاروق، منصور قاضی،واثق فریدی، محمد رضوان خان، روشن الطاف و دیگر اراکین کے آئی آر سی نے کہا کہ کے ایم سی کو ایک نئے دور میں داخل کرنے کیلئے کے ایم سی کو اسکے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

مزید پڑھیں:کے ایم سی کی ترقی کا راستہ

اس موقع پر جاوید ارشاد، عبدالقیوم، ارشاد کمالی، کمال احمد، محمود چوہدری، ممتاز و دیگر بھی استقبال و گفتگو میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ کے ایم سی کے درجن بھر فرض شناص افسران جنہیں میئر کراچی نے نظر انداز کر کے گھر بٹھا رکھا تھا انہوں نے آئی آر سی کے نام سے کے ایم سی کی رٹ بحال کرانے کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ادارے کے مفاد میں 24 نکاتی تجاویز بھی پیش کی تھیں ۔

Related Posts