شارع فیصل پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahrah Faisal police arrested three land grabar womens

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شارع فیصل پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث گروہ کی تین خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، خواتین کے قبضے سے نجی ٹی وی کے پریس کارڈز بھی برآمدج کرلئے گئے۔

نعمان ایونیو بلاک 20 گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے فلیٹ پر کچھ خواتین اور مرد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین میں شاہدہ رشید زوجہ عبدالرشید بٹ،خالدہ پروین زوجہ ابوبکر صدیق اور سائرہ زوجہ رشید احمد شامل ہیں۔گرفتار خواتین کا ایک ساتھی عبدالرشید بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتارخواتین کا کہنا ہے کہ فلیٹ پر ساجد نامی شخص نے بٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کام ہونے پر ان کو خرچہ دے گا۔ تلاشی کے دوران شاہدہ رشید کے پرس سے نجی ٹی وی چینل کا پریس کارڈ جس میں شاہدہ رشید ریسیپشنسٹ اور اس کے شوہر عبدالرشید بٹ کے کارڈ پر انویسٹی گیشن کرائم رپورٹر درج ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائد، 26 افراد سے 13 ہزار وصول

پولیس کے مطابق ملزمہ خالدہ پروین کورنگی زمان ٹاؤن میں منفی شہرت رکھی ہے اور اس پر کورنگی میں پلاٹوں اور مکانات پر قبضوں کی بے شمار درخواستیں موجود ہیں۔

گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلیٹوں اور مکانات پر قبضہ کرنے اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی اور بے بنیاد سول سوٹ اور پٹیشن دائر کرتا ہے۔

Related Posts