ملک بھر میں ماسک نہ پہننے پر 100روپے جبکہ کراچی میں 500روپے جرمانہ، شہری ہوشیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائد، 26 افراد سے 13 ہزار وصول
کراچی، ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائد، 26 افراد سے 13 ہزار وصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی سخت کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے فی کس جرمانہ عائد کرنا شروع کردیا، اب تک 26 افراد سے 13 ہزار روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کا پابند کرنے کیلئے 500 روپے فی شہری جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک مہیا بھی کیے۔

اب تک 26 افراد نے 500روپے فی کس جرمانہ ادا کیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے 13 ہزار روپے وصول کر لیے جبکہ کمشنر کراچی کی ہدایت کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں ماسک نہ پہننے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وفاق کی جانب سے ملک بھر میں گزشتہ روز سے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، تمام صوبوں کواحکامات پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے  ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سخت اقدامات شروع کردئیے گئے، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں  ماسک پہننا لازمی قرارد دے دیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: کورونا میں شدت، مارکیٹیں بند، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی ہوگا

Related Posts