بوم بوم آفریدی کا نوجوان کرکٹرز کیلئے سپرمین بننے کی خواہش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بوم بوم آفریدی کا نوجوان کرکٹرز کیلئے سپرمین بننے کی خواہش کا اظہار
بوم بوم آفریدی کا نوجوان کرکٹرز کیلئے سپرمین بننے کی خواہش کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کیلئے سپر مین بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی جنوبی ایشیاء کے ملک سری لنکا کی معروف کرکٹ سیریز لنکا پریمیئر لیگ میں وطن کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں۔

شاہد خان آفریدی نے گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے جافنا اسٹالینز کے خلاف ففٹی اسکور کی۔ بوم بوم آفریدی نے جمعے کے روز 23 گیندوں پر 6 چھکے مار کر 58 رنز بنائے۔

کھیل ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کرکٹ سے محبت ہے تو سخت محنت بھی ضروری ہے، میں نوجوانوں کے ساتھ کھیل میں مصروف ہوں اور اِس عمر میں بھی سپر مین بننے کا خواہش مند ہوں۔سخت محنت کے باوجود مجھے کرکٹ میں لطف محسوس ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ کراؤڈ گراؤنڈ میں ہو تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران 27 روز قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ تماشائی ہوں تو پتا چلتا ہے، شور ہوتا ہے اور ایک جذبہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: گراؤنڈ میں تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں، شاہد آفریدی

Related Posts