شاہین اور انشا کا نکاح، شاہد آفریدی نے خوبصورت تصاویر جاری کردیں


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے نکاح کے موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر جاری کردی ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح 3فروری کو ہوا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں سمیت اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
Daughter is the most beautiful flower of your garden because they blossom with great blessing. A daughter is someone you laugh with, dream with, and love with all your heart. As parent, I gave my daughter in Nikkah to @iShaheenAfridi, congratulations to the two of them😘 pic.twitter.com/ppjcLllk8r
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023
شاہد آفریدی نے ہفتے کی صبح بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی لکھا۔
سابق کپتان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ‘بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔
انہوں نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں ‘۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی پیاری بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے،مبارک ہو’۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کا انشا آفریدی سے نکاح ہوگیا
دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، خوبصورت جوڑے کے ہمراہ سابق کپتان مصباح الحق کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔