شاہین آفریدی کا انشا آفریدی سے نکاح ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کا انشا آفریدی سے نکاح ہوگیا
شاہین آفریدی کا انشا آفریدی سے نکاح ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا نکاح انجام پا گیا۔

کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ ہوا، جوڑے کا نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

نکاح کے مراحل مکمل ہونے کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز کیا گیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال موجود تھے۔

نکاح کی پر وقار تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ،اسکواش لیجنڈ جہانگیر خاناور شاداب خان بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی تقریب کا گزشتہ رات انعقاد کیا گیا تھا، دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔

Related Posts