شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبراری کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبراری کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پروگرام کے مطابق شاہین آفریدی نے دو سے تین میچز کھیلنا تھے۔تاہم فاسٹ بولر آئندہ ہفتے لاہور جائیں گےاور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان غائب، سابق اولمپینز نے تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا

کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

Related Posts