شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز، مداحوں کی سینما گھروں کے باہر لمبی قطاریں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ آج سینما گھروں کی زینت بنی ہے اور بھارت میں فلم کا پہلا شو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد صبح پانچ بجے سے ہی سنیما کے باہر جمع ہوگئی۔

‘جوان’ کا پہلا شو صبح چھ بجے کا تھا اور اس موقع پر کئی سینما گھروں کے باہر مداحوں نے رقص کرکے شاہ رخ خان کی نئی فلم کی ریلیز پر جشن منایا۔

اس سے قبل بدھ کو ممبئی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کترینہ کیف اور ہریتک روشن سمیت متعدد فن کاروں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبصرین کا خیال ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ اوپننگ ڈے پر 100 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلے گی۔

رواں برس شاہ رخ کی دوسری فلم ریلیز ہوئی ہے۔ قبل ازیں ان کی رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی فلم ‘پٹھان’ نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔

بھارتی نیوز ایجنسی ‘اے این آئی’ کے مطابق سینئر تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ‘جوان’ کی دنیا بھر سے لگ بھگ 51.17 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹکٹس بکنگ ہوئی ہے۔

‘جوان’ کی ہدایات آٹلی کمار نے دی ہیں جبکہ اس میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا، ردھی ڈوگرا اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تجزیہ کار فریدون شہریار کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں کے باہر لوگوں کی تعداد دیکھ کر سمجھ آرہا ہے کہ فلم بلاک بسٹر ہے۔

Related Posts