پاکستان جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کر لے گا۔شاداب خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کر لے گا۔شاداب خان
پاکستان جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کر لے گا۔شاداب خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت جائے گا اور ٹیسٹ سیریز ہمارے نام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ دورے کے دوران فٹنس مسائل کے سبب جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکنے والے کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ آج میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ضرور ہوں تاہم جو مقدر میں نہیں، اس کیلئے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ فٹنس اور انجری میرے اختیار میں نہیں ہیں۔

جلد ٹیم کا حصہ بننے کیلئے پر امید شاداب خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی بہت اچھی رہی۔ کراچی ٹیسٹ کے دوران بھرپور کھیل دیکھنے کو ملا اور کامیابی بھی ہمارے نام رہی۔ راولپنڈی میں بھی جیت قومی کرکٹ ٹیم کی ہوگی اور سیریز بھی ہم جیتیں گے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے پی ایس ایل 6 کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان کی حیثیت سے شاداب خان نے کہا کہ اگر پی ایس ایل سیزن 6 میں عوام جمع نہ ہوئے اور کراؤڈ نہ ہوا تو اسے مس ضرور کریں گے کیونکہ تماشائی ہی ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز کے تحت تماشائیوں کو بھی آمد کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹانگ میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی ، میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، ظفر گوہر اسکواڈ کا حصہ بن گئے

Related Posts