شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، ظفر گوہر اسکواڈ کا حصہ بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shadab Khan says players ready to lay down their lives for Babar Azam

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترنگا: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹانگ میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی ، میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

شاداب خان کا ایم آر آئی سکین جمعرات کو ترنگا میں کروایا جائے گا، جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔

شاداب خان 26سے 30دسمبر تک ماؤنٹ منگنوئی میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا ٹیم مینجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل اسپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ظفر گوہر نے ہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ترنگا میں جوائن کرلیا ہے۔ ظفر گوہر ابتدائی طور پر پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے ۔

ظفر گوہر نے گزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔

رواں سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ظفر گوہر نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم وہ قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

مزید پڑھیں:بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے جاری

پچیس سالہ اسپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

محمد رضوان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان، سرفراز احمد، ظفر گوہر، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف۔ بابراعظم، امام الحق اور شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کو پاکستان روانہ ہوگا۔

Related Posts