شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 سپاہی شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 سپاہی شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 سپاہی شہید ہو گئے جبکہ فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے داتا خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اس دوران دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد کے علاقے میں قائم مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  10 جنوری کو مسجد میں بم دھماکا ہوا جس میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر15 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید

Related Posts