سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، احد کی والدہ کی چیٹ لیک ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، احد کی والدہ کی چیٹ لیک ہوگئی
سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، احد کی والدہ کی چیٹ لیک ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی سوشل میڈیا و دیگر شعبے تا حال اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردگی سے باہر نہیں آسکے ہیں جبکہ اس طلاق سے متعلق اب احد رضا میر کی والدہ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ منظر عام پر آگیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں جس پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا بعدازاں اس حوالے سے سجل علی اور احد رضا میر سمیت اُن کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

حال ہی میں احد رضا میر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی والدہ ثمرہ رضا کی چیٹ کا اسکرین شاٹ موجود تھا۔

مذکورہ چیٹ میں انہوں نے طلاق کی خبروں سے متعلق لکھا تھا کہ آپ ان دونوں کے لیے دعا کرو، آپ کی محبت کا شکریہ۔

خیال رہے کہ پوسٹ پر فین پیج کے اکاؤنٹ نے سجل علی اور احد رضا میر سمیت ثمرہ رضا کو بھی ٹیگ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کونسی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی وجہ بنی؟

مزید برآں اس پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ چیٹ کب کی ہے ، جس پر جواب دیا گیا کہ اسکرین شاٹ گزشتہ روز کا ہے جبکہ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ یہ خاتون کون ہیں جس پر ایک مداح نے جواب دیا کہ یہ احد کی والدہ ہیں ۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

وائرل اسکرین شاٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد دونوں میں اختلافات ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے ایک صحافی راجا مطلوب کا ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ احد رضا میر کی دل پھینک طبیعت اور متعدد خواتین کے ساتھ معاشقے ہیں۔

Related Posts