پی ٹی وی سینئر فنکاروں سے شرمناک سلوک کی راہ پر گامزن، سیمی راحیل ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی وی سینئر فنکاروں سے شرمناک سلوک کی راہ پر گامزن، سیمی راحیل بھی ناراض
پی ٹی وی سینئر فنکاروں سے شرمناک سلوک کی راہ پر گامزن، سیمی راحیل بھی ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کا سب سے پہلا ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سینئر فنکاروں سے شرمناک سلوک کی راہ پر گامزن ہے، سینئر اداکارہ سیمی راحیل بھی انتظامیہ کے رویے سے ناراض ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پروگرام میں شرکت کا معاوضہ 1 ہزار 400 روپے ادا کیے جانے پر اداکارہ سیمی راحیل نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی ویژن پروگرام میں شریک ہونے والی اداکارہ سیمی راحیل کو پی ٹی وی نے جو معاوضہ ادا کیا تھا، سینئر اداکارہ نے اس کا چیک سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پی ٹی وی کی حب الوطنی پر سوالات اٹھا دئیے۔

اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے بالخصوص پی ٹی وی کا حب  الوطنی سے بڑا گہرا تعلق ہے اور اگر ہم جیسے سینئر اداکاروں کو ایک پروگرام میں شرکت کیلئے صرف 1 ہزار 400 ادا کیے جائیں تو ریاست کی اداکاروں سے محبت آشکار ہوجاتی ہے۔

مذکورہ پروگرام میں سینئر پی ٹی وی کے ادارے میں برسہا برس سے کام کرنے والی اداکارہ سیمی راحیل نے سلمان شاہد کے ہمراہ شرکت کی تھی جو کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پی ٹی وی ورلڈ پلیٹ فارم سے نشر کیا گیا۔

پی ٹی وی کی طرف سے دئیے گئے چک پر نکتۂ اعتراض اٹھاتے ہوئے اداکارہ سیمی راحیل نے انسٹا گرام پوسٹ میں تحریر کیا کہ مجھے دیا گیا یہ چیک ریاست کا اعتراف ہے کہ وہ ہم جیسے فنکاروں سے کتنی محبت کرتی ہے۔ 4 عشروں کے بعد یہ عمل بے حد خوفناک نظر آتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔اداکار شان

Related Posts