عمران خان جمہوریت اور نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔اداکار شان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان جمہوریت اور نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔اداکار شان
عمران خان جمہوریت اور نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔اداکار شان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان جمہوریت کی جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کے نئے چیئرمین نعیم بخاری پی ٹی وی کی آخری امید ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان میں جمہوریت کیلئے اورچیئرمین پی ٹی وی بورڈ نعیم بخاری پی ٹی وی کیلئے آخری امید ہیں جبکہ پی ٹی وی ہمارا فخر ہے۔

پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ جو چیزیں ہمارا فخر ہیں، انہیں ترقی دینے کی شدید ضرورت ہے اور اب پی ٹی وی بھی ترقی کرے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن کے نئے چیئرمین نعیم بخاری نے کہا کہ میں ادارے سے ایک روپیہ تنخواہ نہیں لوں گا اور میرا مقصد پی ٹی وی کے ادارے کو بہتر بنانا ہے۔

 معروف قانون دان، کمپیئر اور چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی وی میں ملازمین کی یونین یہ چاہے کہ میں نہ آؤں تو میں اپنے دفتر میں بیٹھنا پسند  کروں گا۔ مجھے پی ٹی وی سے کوئی ذاتی مفاد حاصل کرنے کی خواہش نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: تنخواہ نہیں لوں گا، مقصد پی ٹی وی کو بہتر بنانا ہے۔ نعیم بخاری

Related Posts