پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈ یو بھی کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results PPP leader Maula Bakhsh Chandio tests positive for COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس نے سیاستدانوں کی طرف رخ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماء مولا بخش کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد مولا بخش چانڈیو نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کا کورونا وائرس کی وجہ سے آج انتقال ہوگیا تھا۔ غلام مرتضیٰ بلوچ پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدرتھے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صرف کراچی میں دس لاکھ متاثرین کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کی جان لے لی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ودیگر سیاسی رہنماؤں نے مولا بخش چانڈیو کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Related Posts